28 اکتوبر 2014 - 21:19
مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ جاری رہیں گے

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرن ایشٹن نے زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، دونوں فریق کی نیک نیتی کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرن ایشٹن نے زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، دونوں فریق کی نیک نیتی کے ساتھ جاری رہیں گے۔

انہوں نے سعودی عرب کے اخبار عكاظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے مہینے سے اب تک ایران کے ساتھ کئی مراحل میں مذاکرات ہو چکے ہیں اور گروپ پانچ جمع ایک نے حتمی سمجھوتے کے حصول کے لئے جو پرامن مقاصد کے لئے جوہری توانائی کے استعمال کا حق فراہم کرتا ہے، برسلز میں مذاکرات کئے اور آخری مذاکرات 15 اکتوبر کو ویانا میں منعقد ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اب بھی ایران پر کچھ پابندیاں عائد ہیں لیکن ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل اور حتمی جوہری معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں جو مستقبل میں اچھے تعلقات کا مقدمہ ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا سب کو حق ہے اور اسی حق کے تحت وہ اپنے جوہری حقوق پر زور دیتا رہا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ تہران پر عائد مغرب کی یکطرفہ پابندیاں غیر انسانی ہیں اور اسے ختم ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169